Thursday, 7 April 2022

نہی کرنی محبت بس

 مجھے نہ یاد کرنا اب.

تجھے بھی یاد نہی رکھنا.

مجھے تم بھول جانا بس..

میں تم کو بھول جاؤں گا,

زمانے میں کہیں بھی جب

فقط ھو سامنا مجھ سے

نگاہیں  پھیر  لینا  تم

میں خود نظریں جھکاؤں گا.

مجھے تم بھول جانا بس

میں تم کو بھول جاؤں گا

نہ خوابوں میں کبھی آنا

نہ یادوں میں کبھی رکھنا

وہ تحفے پھینک دینا  تم 

کہیں پہ کوڑے دانوں میں

سنو! جو بھیجے تھے ہزاروں خط.

تیرے خط سارے جلاؤں گا.


مجھے تم بھول جانا بس..

میں تم کو بھول جاؤں گا....


                       ضیاءآفتاب تابی

No comments:

Post a Comment